دکاندار کچرا سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بنز میں ڈالیں،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ

جمعرات 24 اپریل 2025 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی نے مختلف بازاروں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے دکانداروں کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ کچرا سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بنز میں ڈالیں۔اگر کسی دکان یا مارکیٹ کے سامنے ڈسٹ بن موجود نہیں تو فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کرے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

بعدازاں انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔