بھکر میں وزیراعلیٰ پنچاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ایس ڈی پی اوز کا کھلی کچہریوں کا انعقاد

جمعرات 24 اپریل 2025 18:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) بھکر میں وزیراعلیٰ پنچاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ایس ڈی پی اوز نے پبلک ڈیلینگ کے فروغ کےلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ۔تفصیلات کے مطابق عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے سرکلز افسران نے اپنے دفاتر کے علاوہ تھانہ جات اور دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائی تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور ڈائریکٹ انکے مسائل سے آگاہی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل نے دریائی چیک پوسٹ پتن کنیال اور ایس ڈی پی او منکیرہ علم الدین ملغانی نے تھانہ حیدرآباد اور ایس ڈی پی او صدر اسد عباس نے تھانہ صدر میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ایس ڈی پی اوز نےکھلی کچہریوں میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کوسائلین کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ڈی پی اوز نے درخواستوں پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو فوری اور میرٹ پر قانونی کارروائی کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :