د* ارض کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی آفس محکمہ صحت و آبادی میں تقر یب

جمعرات 24 اپریل 2025 20:00

ج*جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) کرہ ارض کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی آفس محکمہ صحت و آبادی میں تقر یب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت ضلعی آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حسن خالد وڑائچ نے کی ۔ اس مو قع پر انہوں نے کہاکہ ہماری زمین بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور معاشی و صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے بیشتر مسائل کا شکار نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور اس سے ملحقہ سرگرمیوں کی وجہ سے شہروں میں ہوا میں غیر صحت مند انہ عناصر کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی فیصد پا نی آلودگی کا شکار ہو چکا ہے۔پلاسٹک کے بیگز کی زیادتی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے۔ہمیں چاہیے کہ ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :