آئی جی خیبر پختونخوا کا صوبے میں قیام امن ،معاشرے کی اصلاح ،جرائم خاتمہ یقینی بنانے کیلئے جرگہ مشران کے کردار کی ضرورت پر زور

خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ، قیام امن کیلئے پولیس میں مزید اصلاحات جاری ہیں،ذوالفقار حمید

جمعرات 24 اپریل 2025 20:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خیبر پختونخوا نے صوبے میں قیام امن ، علاقے میں معاشرے کی اصلاح اور جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے جرگہ مشران کے کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور امن قائم کرنے کے لیے پولیس میں مزید اصلاحات کی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دورہ ضلع صوابی کے موقع پر مشران ، ڈی آر سی ممبرا ن ، پی ایل سی اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او صوابی آفس کا افتتاح ، پولیس سٹیشن زیدہ کا افتتاح، پولیس سہولت مرکز صوابی ، پولیس دفاتر میں مرمتی کاموں کا افتتاح بھی کیا جبکہ نئی تعمیراتی بلڈنگ زیدہ ماڈل پولیس سٹیشن اور پولیس ریسٹ ہاس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان ریجن نجیب الرحمن بگوی،ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتخار علی ،ایس ڈی پی اوز و دیگر پولیس آفسران کے ڈی آر سی ممبران ،پی ایل سی ،سیاسی و سماجی شخصیت موجود تھے،انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے غیور عوام غیرت مند اور مہمان نواز اور امن پسند ہے اس لیے ان سے جرائم کے خلاف تعاون کی امید رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوابی میں امن و امان کیلئے پولیس نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

جنکی بدولت یہاں پر امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے ،پولیس میں مزید اصلاحات ہو رہی ہے،پولیس کے لیے ویلفیئر و دیگر مراحل پر زور دیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ جرگہ مشران اپنے علاقوں میں اصلاحات پر کردار ادا کریں۔بعد ازیں نئی تعمیراتی بلڈنگ پولیس سٹیشن زیدہ کا دورہ کرکے وہاں نئی بلڈنگ کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔اس موقع سابقہ قومی و صوبائی سپیکر اسد قیصر خان بھی موجود تھے،آئی جی پی ذوالفقار حمید نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائی پر ایس ڈی پی او سرکل صوابی سٹی اعجاز خان آبازئی،ایس ایچ او زیدہ آصف علی،اے ایس آئی عامر خان،ہیڈ محرر بہار علی اور کانسٹیبل مرتضی خان کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے انسپکٹر جنرل اف پولیس ذوالفقار حمید کو سوینئیر پیش کیا۔