صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کا سینئر صحافی ایس ایم شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 24 اپریل 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے سینئر صحافی ایس ایم شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جبکہ اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ ایس ایم شکیل باوقار صحافت کی پہچان تھے اور مرحوم کی صحافت اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے اور پسماندگان و لواحقین کو صبر و جمیل کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :