نوشکی ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4خودکش جیکٹس برآمد

جمعرات 24 اپریل 2025 21:05

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہائوس سے 4خودکش جیکٹس برآمد کیں، خودکش جیکٹس کو بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔بعدازاں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔