سیالکوٹ، روڈسیفٹی اور ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارکا انعقاد

جمعرات 24 اپریل 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ کے انچارج ڈاکٹر سید شفقت رسول نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمدثر صدیق کی زیر نگرانی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مراکیوال میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارکا انعقاد کیا ۔ سیمینارمیں طلباء کو روڈ کراسنگ اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے روشناس کروایا گیا۔

دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصان بارے بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلباء کو بتایا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کیا جائے۔ بچوں کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری شدہ مہم بابت موٹر سائیکل لائسنس کے بارے بھی بتلایا کہ وہ اپنے دوست احباب اور والدین کو اس بارے بتائیں کہ موٹر سائیکل کے لائسنس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ شناختی کارڈ کے ہمراہ ٹریفک آفس آئیں اور اسی وقت اپنا موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیں۔سکول انتظامیہ اور پرنسپل نے ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس ایکٹیویٹی کو طلباء کے لیے بہترین اور مثبت قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :