Live Updates

پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہی: بیرسٹر گوہر

سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے،بیان

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات