ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں کی زیر صدارت ریونیو دربار، مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری

جمعہ 25 اپریل 2025 14:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود کی زیر صدارت حویلیاں میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا،جس میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو ریونیو سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے حوالہ سے تحصیلدار ریونیو سٹاف کو موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔