Live Updates

قومی ایتھلیٹک ٹیم ایران بھیجنے میں ناکام، سپورٹس بورڈ نے تربیتی کیمپ بھی لگایا تھا

جمعہ 25 اپریل 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی لینے کے باوجود قومی ایتھلیٹک ٹیم ایران میں منعقد ہونے امام علی رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس کپ میں بھیجنے میں ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک اور شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، ایران میں ہونیوالی دوروزہ ایونٹ میں شرکت کیلئے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے آرگنائزرز کو شرکت کرنے کی یقین دھانی کروائی اور پھر آخری لمحات میں ایتھلیٹک ٹیم کو ایران بھیجنے سے انکار کردیا جبکہ ٹیم کی ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات آرگنائزرزکی جانب سے مفت فراہم کی گئی تھی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے این او سی کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں میں آٹھ رکنی پاکستانی دستہ نے شرکت کرنا تھی جو کئی ماہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بھرپور تیاریوں میں مصروف تھے جن میں ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس، محمد اکرام، محمد یاسر، شہروز خان، عبدالمعید، محمد اسماعیل، محمد اختر شامل تھے جبکہ سجاد احمد ٹیم منیجر تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات