حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل جمعہ 25 اپریل 2025 16:31

حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء)شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے بدھ کے روز 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کا باضابطہ افتتاح ایکسپو سینٹر شارجہ میں کیا۔ یہ فیسٹیول شارجہ بک اتھارٹی کے زیرِ اہتمام "Dive into Books" کے تھیم کے تحت 4 مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اعلیٰ حکام، ادیبوں، دانشوروں، اور بچوں کے ادب کے ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں بچوں کی جانب سے فنکارانہ پرفارمنس پیش کی گئی اور حاکمِ شارجہ نے متعدد اسٹالز کا دورہ کیا۔ فیسٹیول میں 22 ممالک کی 122 اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور 1,024 سے زائد ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر "Reader of the Century" پلیٹ فارم اور عربی بچوں کے ادب کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ کی ویب سائٹ کا نیا ورژن بھی لانچ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :