وزیر اعلی کی سمبڑیال میں چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد، ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ گئیں ۔وزیراعلی نے مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفی وڑائچ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز نے مرحوم ارشد جاویدوڑائچ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم شرافت کی سیاست کا پیکر تھے،ان کی سیاسی وسماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشا اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔