اولیاءکے آستانے محبت واطمینان قلب کے خزانے ہیں،ولایت مصطفی گیلانی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید ؒ مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ اولیاءکے آستانے محبت واطمینان قلب کے خزانے ہیں ،اللہ والوں کی محبت وہم نشینی سے کئی گم گشتہ راہ اور بھٹکے ہوئے انسان راہ حق اور صراط مستقیم پر آجاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار خواجہ پیر علی مردان اویسی ؒ کے احاطہ میں پیر محمد قاسم اویسی ؒ کے 13 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سجادہ نشین دربار پیر علی مردان اویسیؒ، پروفیسر مخدوم الطاف حسین اویسی،سرپرستی صدر انجمن اویسیہ قادریہ مخدوم اعجاز احمد اویسی بھی موجود تھے ۔ نقیب محفل غلام شبیر قادری تھے تلاوت قاری رحمت سعیدی نے کی حمید نواز عاصم،وحید نواز عصیمی، حامد نواز عصیمی، الطاف قریشی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔مہمانان خصوصی چوہدری محمد ذوالفقار ملک، ایم سیلم درباری، ملک نذیر کالرو،شاہد ریحان اویسی،فیاض قادری، اعجاز رسول قادری، موسیٰ اویسی، علی حسین اویسی، راشد مقبول، خالد اویسی ودیگر مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔