
کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ، وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے جرمانے برقرار
جمعہ 25 اپریل 2025 19:00
(جاری ہے)
تحقیقات کے مطابق، گھی و کوکنگ آئل ملز، قیمتوں کے تعین کے لئے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے تھے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے جاتے تھے۔
وناسپتی ایسوسی ایشن جس میں تقریباً 100 گھی و کوکنگ آئل ملز شامل ہیں، کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کئے رکھا۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشنز اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے نرخ طے کرنے کے لیے بھی معاہدے کر رکھے تھے جس کے باعث لاجسٹکس شعبہ میں منصفانہ مقابلے اور ایسوسی ایشن کے نان ممبر اراکین کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ محکمہ کسٹم انڈر انوائسنگ کے خدشات دور کرنے کے لیے یہ وناسپتی ایسوسی ایشن کو درآمدی خوردنی تیل کی رسیدوں کی تصدیق کی ذمہ داری دے رکھی تھی ۔وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے درآمدی تیل کی تصدیق کے لئے ممبران سے 4 روپے فی میٹرک ٹن جبکہ کمرشل امپورٹرز پر10 روپے فی میٹرک ٹن فیس عائد کئے رکھی۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپنے دفاع کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے وکیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے ردعمل میں قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے قیمتوں کو متعین کیا۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کمپٹیشن کمیشن کے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر عائد کیے گئے 5 کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے کو برقرار رکھا اور واضح کیا کہ کوئی بھی ٹریڈ ایسو ایشن کے پلیٹ فارم کو قیمتوں کے تعین کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.