Live Updates

سال نو کے بجٹ میں بندات اور ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے، میر شعیب نوشیروانی

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال نو کے بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پانی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ، جانداروں کی زندگی آب نوشی کی وجہ سے کرہ ارض پر ممکن ہے ، پانی کے ہمارے زندگی کے تمام پہلووؤں پر گہر ے اثرا ت ہوتے ہیں ، بارشوں کے پانی کو سٹور کرنے سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جوکہ صوبے اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

دریں اثنا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بارانی پانی کا ضیاء روکنے کے لیے ہماری حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، سال نو کے بجٹ 26-2025 میں بندات اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے ، محکمہ آبپاشی اور پی ایچ ای کی بہتری کے لیے جا مع منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں آب نوشی اور زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کا مسئلہ طویل المدتی بنیادوں پر حل ہو سکے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :