راولپنڈی ،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 8 ملزمان گرفتار، 1900 گرام ہیروئن ، 6 کلو سے زائد چرس برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 8 ملزمان گرفتارکرکی1900 گرام ہیروئن اور 6 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ملزمہ فرح بلال سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن برآمد کی،ملزمہ نے تعلیمی اداروں سمیت مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عیسیٰ سے 1 کلو 680 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم بشیر سی1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، گوجر خان پولیس نے 2 ملزمان انور حیات اور اسحاق سے 1 کلو 40 گرام چرس برآمد کی، آراے بازار پولیس نے ملز م غالب سے 800 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عدنان سے 640 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شمس سے 542 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

سی پی او سید خالدہمدانی نے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔