سی پی او راولپنڈی(آج)ڈی ایس پی آفس صدر سرکل،ڈی ایس پی آفس سول لائنز ،تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی (آج)ہفتہ کوڈی ایس پی آفس صدر سرکل،ڈی ایس پی آفس سول لائنز سرکل اور تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی مورخہ 26 اپریل 2025 بروز ہفتہ بوقت 12 بجے دن ڈی ایس پی آفس صدر سرکل،بوقت 1 بجے دن ڈی ایس پی آفس سول لائنز سرکل اور بوقت 1/45 بجے دن تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، شہریوں سے التماس ہے کہ وہ تھانہ صدر بیرونی، روات، چونترہ، دھمیال، چکری اور ڈی ایس پی آفس صدر سے متعلق شکایات کے لیے ڈی ایس پی آفس صدر سرکل تھانہ سول لائنز،چکلالہ،مورگاہ اور ڈی ایس پی آفس سول لائنز سے متعلق شکایات کے لیے ڈی ایس پی آفس سول لائنز خواتین تھانہ ویمن سے متعلق شکایات کے سلسلہ میں تھانہ ویمن میں کھلی کچہری میں شرکت کریں،شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :