دھمیال پولیس کی کارروائی،اہلیہ پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)دھمیال پولیس نے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ شوہر شاہ خالد نے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا،دھمیال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ خالد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :