آراے بازار پولیس کی کارروائی،نقب زنی و چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 12 ہزار برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)آراے بازار پولیس نے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتارکرکے مسروقہ رقم 12 ہزار روپے برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت حسن اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مسروقہ رقم 12 ہزار روپے برآمد ہوئی۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :