تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 15ہزار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)تھانہ بنی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتارکرکے مسروقہ رقم 15ہزار روپے اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان عادل اور وقاص رفیق شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 15ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :