کلرسیداں ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی پینل معذور افراد کا معائنہ کرے گا

جمعہ 25 اپریل 2025 19:40

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی پینل معذور افراد کا معائنہ کر کے معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہفتے والے دن ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی پینل معذور افراد کا معائنہ کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ایسے معذور افراد جن کے معذوری سرٹیفیکیٹس نہیں بنے ،وہ ہسپتال تشریف لائیں تاکہ ان کا معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے۔