ذ*سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر بنوںمیں آپریشن‘ 6خوارج واصل جہنم‘ 4زخمی

جمعہ 25 اپریل 2025 21:25

Yراولپنڈی، بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بنوںمیں آپریشن کرکے 6خوارج واصل جہنم کردیئے جبکہ 4زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔یہ آپریشن 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج واصلِ جہنم اور 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔