Live Updates

ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں

پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی مودی کی زبان بولنے لگے

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات