Live Updates

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا دیا

کوہلی ایک وینیو میں 3500 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا دیا۔آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کھیلنے والے ویرات کوہلی ایک وینیو میں 3500 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ منفرد سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کوہلی نے 42 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جاری سیزن میں یہ ان کی پانچویں نصف سنچری ہے۔ویرات کوہلی آئی پی ایل میں 3500 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔اس فہرست میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، جیمز ونس اور ایلکس ہیلز سمیت نامور بیٹرز شامل ہیں۔ویرات کوہلی نے بنگلورو کے میدان میں 3556 رنز بنا رکھے ہیں، مشفیق الرحیم نے شیر بنگلا اسٹیڈیم میرپور میں کھیل کر 3373 رنز بنائے ہیں۔جیمز ونس نے روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیل کر 3253 رنز بنارکھے ہیں۔ایلکس ہیلز نے ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلتے ہوئے 3241 رنز بنائے جبکہ تمیم اقبال شیر بنگلا میں کھیل کر 3238 رنز بناچکے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات