صادق آباد،ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ نے چارج سنبھال لیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ نے چارج سنبھال لیا ۔ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں افسران نے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ڈی پی او عرفان علی سموں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور تعیناتی میں شعبہ تفتیش بہترین خدمات سر انجام دے گا۔ ایس پی نصراللہ وڑائچ نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :