ْسرگودھا بورڈ کے سالانہ امتحان میڑک کے جاری پریکٹیکل امتحانات کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)چیئرمین تعلیمی بورڈو کمشنر ملک جہانزیب اعوان کے حکم پر کنٹرولر امتحانات نے سرگودھا بورڈ کے سالانہ امتحان میڑک کے جاری پریکٹیکل امتحانات کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔اس گائیڈ لائنز کے حوالہ سے بتایا گیا کہ پریکٹیکل یا تھیوری پارٹ ون و ٹو کے تمام امیدواران جنرل امتحان کی طرح الگ الگ کرسی پر بیٹھیں گے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جہاں امیدواران کھڑے یا جھنڈ کی شکل نہیں ںنائیں گے۔

پریکٹیکل کا سامان صرف نکال کر رکھا نہیں جائے گا بلکہ امیدوار عملی طور پر پریکٹیکل کریں گے جبکہ لیبارٹری میں موجود تمام چارٹس اتار دیئے جائیں یا ڈھانپ دیئے جائیں اور طلبہ کو نمبرز ان کی پر کارکردگی کے مطابق دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی جگہ پر سفارش سے نمبر دیئے جانے کی اطلاع ملے تو نگران عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ پریکٹیکل میں شامل نہم میں فیل ہونے والے یا بہت کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواران کو اچھی طرح جانچ کر نمبر دیئے جائیں مزید پریکٹیکل میں تمام امیدواران کو دیے گئے نمبروں کا Analysis کیا جائے گا اور کسی بڑی باقائدگی کی صورت میں ایگزامینر کے خلاف کارروائی عمل میں لی جائے گی۔

اس حوالہ سے بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے دورے کرکے جاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :