گورنرسندھ کی امام اعظم ابو حنیفہؒ کے روضہ پر حاضری

ملک کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ شیخ عبد الوہاب الثمرری نے تبرکات پیش کئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بغداد میں امام اعظم ابو حنیفہ ؒکے روضہ پر حاضری دی ۔ عراقی فقہ کونسل کی سپریم کونسل کے رکن شیخ عبدالوہاب الثمرری نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے امام ابو حنیفہؒ کے روضہ پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ شیخ عبدالوہاب الثمرری نے گورنر سندھ کو تبرکات پیش کئے۔ان سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ امام ابو حنیفہؒ کی علمی و فقہی خدمات امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں بزرگانِ دین کے مزارات روحانی یکجہتی کا مظہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :