ڈپٹی کمشنر خانیوال کاتحصیل کبیروالا کادورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلمان نے تحصیل کبیروالا کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عامر لیاقت و پرنسپل ہمراہ تھے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے تعلیمی ادارے کے نظم و نسق اور تدریسی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں بہتری سمیت تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا،اساتذہ خصوصی طلباء کی بہترین تربیت و اچھی کردار سازی کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے سپیشل طلبا وطالبات میں کتابیں بھی تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی و ستھرائی معاملات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر مختلف وارڈز میں گئیں اور علاج معالجہ کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیسن فارمیسی کا دورہ کیا اور میڈیسن سٹاک کا معائنہ کیا۔\378