
امریکی صدر نہ برطانوی بادشاہ: دنیا کا واحد شخص جو بنا کسی ویزہ کے کسی بھی ملک جاسکتا ہے
ہفتہ 26 اپریل 2025 19:05
(جاری ہے)
جب بھی پوپ کسی ملک جاتے ہیں، وہ وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرتے ہیں، عبادت گاہوں کا دورہ کرتے ہیں، اور دنیا بھر کے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔
1929 میں اٹلی اور ویٹیکن کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد ویٹیکن کو ایک آزاد ریاست کا درجہ ملا۔ اس معاہدے کے بعد پوپ کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل ہو گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ پوپ دنیا میں کہیں بھی خاص اجازت کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ 1961 کے ویانا کنونشن کے تحت بھی پوپ کی اس خصوصی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں پوپ کو ایک روحانی اور سفارتی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، انہیں ریاستی مہمان سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی بادشاہت جیسے اعلیٰ سفارتی ادارے بھی اتنی وسیع چھوٹ کے حامل نہیں جتنی کہ پوپ کو حاصل ہے۔کبھی کبھار چین یا روس جیسے ممالک پوپ کے دوروں پر سیاسی شرائط لگا سکتے ہیں، مگر تکنیکی طور پر پوپ کو وہاں بھی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔پوپ جب بین الاقوامی سفر پر جاتے ہیں تو وہ اپنے نجی طیارے کے ذریعے سفر کرتے ہیں جسے ’’شیفرڈ ون‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نام پوپ کے مذہبی کردار سے لیا گیا ہے، کیونکہ پوپ کو ’’خدا کے گلہ کا چرواہا‘‘ مانا جاتا ہے۔اگرچہ شیفرڈ ون کوئی مستقل طیارہ نہیں، لیکن پوپ کے دورے کے لیے مخصوص طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ اکثر الیطالیہ یا میزبان ملک کی قومی ایئر لائن فراہم کرتی ہے۔ پوپ کے لیے استعمال ہونے والے جہاز عام طور پر بوئنگ 787 یا ایئربس A330 جیسے بڑے اور آرام دہ طیارے ہوتے ہیں۔پوپ کی یہ منفرد حیثیت اور عالمی رسائی انہیں دنیا کی سب سے طاقتور روحانی شخصیتوں میں سے ایک بناتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.