ایبٹ آباد،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،خرم غیاث صدر اور نصیر خان تنولی جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ایبٹ آباد۔ 26 اپریل (اے پی پی):ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں خرم غیاث صدر اور نصیر خان تنولی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ہفتہ کو ہوا جس میں خرم غیاث خان ایڈوکیٹ 614 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے اُن کے مد مقابل جاوید تنولی ایڈوکیٹ 547 ووٹ حاصل کر سکے،جنرل سیکرٹری کی سیٹ نصیر خان تنولی 623 ووٹ جبکہ خالد ربانی 510 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ،نائب صدر کے عہدے پر چوہدری عبدالراؤف 531 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر سید ذوالفقار 603 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔