کوئٹہ ،پیر کو بیکری اشیاء کی قیمتوں کی حتمی تشخیص مکمل کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے (سب ڈویڑن) سٹی میں بیکریوں پر فروخت کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دوبارہ تشخیص کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کی، جس میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور کوئٹہ کے بیکری مالکان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بیکریوں پر دستیاب اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے نئی قیمتوں پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز اشیاء کی قیمتوں کی حتمی تشخیص مکمل کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو معیاری اشیائ مناسب نرخوں پر فراہم کرنا اور منافع خوری کی روک تھام کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :