وزارت مذہبی امور کی جانب سے غیرقانونی اور غیرمستند حج پیکیج کے متعلق الرٹ جاری

تمام عازمین صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

وزارت مذہبی امور کی جانب سے غیرقانونی اور غیرمستند حج پیکیج کے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ تمام عازمین صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں ۔ جعلی کمپنیاں ، غیرقانونی اشتہارات ، جعلی اجازت ناموں کے ذریعے عازمین کو دھوکہ دے رہی ہیں ۔ترجمان کا مزید کہنا ہے جعلی اجازت ناموں پر سعودی حکام کی طرف سے حراست، جرمانہ یا ملک بدری ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جو جعلی اور سعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں ۔غیرمستند حج پیکیج کیلئے ادا کی گئی رقم واپس نہیں ملے گی ۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل گردن توڑ بخار، فلو، پولیو کی لازمی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں اور کارڈ لازمی حاصل کریں ۔ ویکسین کارڈ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا ۔