کرم ،رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری

پہلے مرحلے میں لوئر اور اپر کرم میں مختلف قبائل کے عمائدین نے بھاری ہتھیار رضا کارانہ طور پر جمع کر ا دیئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ضلع کرم میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے پہلے مرحلے میں لوئر اور اپر کرم میں مختلف قبائل کے عمائدین نے بھاری ہتھیار رضا کارانہ طور پر جمع کرا دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں طویل بد امنی کے خاتمے اور کوہاٹ میں ہونے والے امن معاہدے کی رو سے قیام امن کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ معاہدہ کوہاٹ کے تحت جہاں تقریبا ایک ہزار بنکرز فریقین کے مسمار کیے گئے وہاں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں لوئر اور اپر کرم کے عمائدین نے بھاری مقدار میں بڑا اسلحہ جمع کر دیا ہے اور اسلحہ جمع کرنے کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری رکھا جائے گا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ راستے کھولنے سمیت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں اس موقع پر قبائلی رہنما حاجی ضامین حسین اور حاجی عبدالمنان نے میڈیا کو بتایا کہ قیام امن کے لیے عمائدین حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے قبائلی عمائدین نے حکومت سے آمد و رفت کے راستے کھولنے اور بد امنی کا شکار عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیگر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :