وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 ، 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 اپریل 2025 23:48

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 اپریل 2025ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63پیسے مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64پیسے مقرر کردی گئی۔ مزید برآں اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی۔رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوگئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر ہوگئی۔