Live Updates

آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں

سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں، حافظ حمد اللہ کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی بدھ 30 اپریل 2025 23:03

آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو اور عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، پہلگام حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں - مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کھڑی کر کے ہندوستان کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے - ہندوستان پاکستان پر پہلگام حملے کا الزام لگانے سے قبل 7 لاکھ فوج سے پوچھے کہ تنخواہ چوکیداری کی لیتے ہو غفلت کیوں کی؟ قاتل انڈین فوج ہے - ہندوستان پانی بند کر کے جنگ چھیڑنا چاہتا ہے ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے تو سن لو ہندوستان ہم مسلمان ہیں ہمیں حکم ہے اگر جنگ مسلط ہو تو باطل کی گردن اڑا دو ہم اپنی تعلیمات پر چلیں گی- ہمارے آپس میں اختلافات ضرور ہیں مگر ہندوستان نے اگر کوئی غلطی کی تو ہم سب ملکر جنگ لڑیں گے اور لڑائی پھر دہلی میں جا کر لڑیں گے اور جنگ بھی ایسے لڑیں گے کے دہلی فتح کر کے نماز جامع مسجد میں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

                                           
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات