Live Updates

بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب

ہنگامی طور پر کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں بروقت اطلاع دینے کیلئے صوبے میں 50 سائرن سسٹم نصب کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مئی 2025 00:16

بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن ..
پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 اپریل 2025ء ) بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب ، ہنگامی طور پر کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں بروقت اطلاع دینے کیلئے صوبے میں 50 سائرن سسٹم نصب کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اضافے کے پیش نظر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع میں 4،4 سائرن لگائے گئے ہیں، جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں 1،1 سائرن نصب کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے مطابق عوام کو بروقت آگاہ رکھنے اور کسی بھی فضائی حملے کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے سائرن سسٹم بحال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بھارت کے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مگر بھارت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، بھارت حملے کی تحقیقات نہیں چاہتا تو دال میں کچھ تو کالا ہے۔ دوست ممالک ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں جنگ کی صورتحال نہ بنے۔
                                          
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات