Live Updates

بھارتی پولیس نے کولگام میں دو کشمیری گرفتار کر لیے

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام میں دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں کو ضلع کے علاقے ٹھوکے پاڑہ کیموہ میں ایک ناکے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت بلال احمد بٹ اور محمد اسماعیل بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔بھارتی پولیس نے گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ ہے کہ وہ مجاہد تنظیموں کے کارکن تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :