وفاقی حکومت نے لیسکو میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر لی

وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوجداری و محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی

اتوار 27 اپریل 2025 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر لیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوجداری و محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے میٹریل کی خریداری سمیت دیگر امور کی انکوائری وزیراعظم کو ارسال کی تھی،سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔

انکوائری کمیٹی نے سفارش کہ میٹریل کی خریداری میں پیپرا رولز کے مطابق کی جائے، بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں کو مسترد کیا جائے، گرڈ اسٹیشنز کے میٹریل کا دوبارہ ٹائپ ٹیسٹ کروایا جائے،لیسکو ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات میں واپڈا رولز 12میں ترمیم کرنے کی سفارش کی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے،کمپنیوں میں اضافی چارج ،ایڈہاک پر بھرتی کیلئے قانون سازی کی جائے۔