ملتان میں ریسکیو1122نے 24گھنٹوں کےدوران 336افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں334ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر336 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں314، شجاع آبادمیں15 اور جلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں۔

(جاری ہے)

جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد80ہے،ملتان شہر میں72،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں201میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں194،شجاع ا آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔دس کرائم اور26متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر336افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں319،شجاع آبادمیں12 اورجلال پور پیر والا میں پانچ افراد کوریسکیوکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :