Live Updates

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا انحصار پاک بھارت تعلقات پر ہے ،افتخار علی ملک

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کیلئے جارحانہ انداز ترک اور تعمیری مذاکرات کا آغاز کرے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا انحصار پاک بھارت تعلقات پر ہے اور مذاکرات ہی تنازعات کو حل کرنے کا واحد اور قابل عمل راستہ ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل تنازعات، خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی علاقائی انضمام اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ افتخار علی ملک نے بھارتی قیادت پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لے اور بامعنی بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے۔ کشیدگی پورے خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی کاروباری برادری اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات