گلگت برمس کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی،قیمتی جنگلات، جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو شدید خطرہ

اتوار 27 اپریل 2025 15:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) گلگت برمس کے پہاڑوں میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے علاقے کے قیمتی جنگلات، نایاب جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں چونکہ متاثرہ علاقہ نہایت مشکل، برف پوش اور سنگلاخ پہاڑوں پر مشتمل ہے، اس لیے ریسکیو ٹیموں اور آگ بجھانے کے روایتی وسائل کا استعمال ممکن نہیں ہو پا رہا۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ گلگت کے اس نایاب اور قدرتی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :