محکمہ فشریز، ضلع اورکزئی کے زیر اہتمام سینکڑوں مچھلیوں کی بچے چشموں اور نالیوں میں چھوڑے گئے

اتوار 27 اپریل 2025 17:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ڈائریکٹر فیشریز ضم اضلاع الیاس خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیشریز اورکزئی رحمن نے ماحولیاتی تحفظ اور آبی حیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع اورکزئی کے مختلف چشموں اور نالیوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مچھلیوں کے بچے چھوڑ دیئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر فشریز ضم اضلاع الیاس خٹک نے بتایا کہ رہو، موری، گراس اور گلفام کی نسلیں پانی میں چھوڑ دی ہیں۔

(جاری ہے)

گلفام مچھلی بریڈ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پورے اورکزئی میں اس کے بریڈ سے یہ نسل پھیل جائے گی جو کہ مستقبل کیلئے انتہائی خوش آئندبات ہے۔ محکمہ فشریز نے ماحول کے مطابق مچھلیوں کی اقسام کو پروان چڑھانے پر خاص توجہ دی ہے۔ محکمہ فشریز آبی ماحول کو فعال رکھنے، مچھلیوں کی نسل کو فروغ دینے اور ماہی گیری کے ذریعے مقامی لوگوں کو معاشی فائدہ پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ محکمہ فیشریز نے عوام سے اپیل کی کہ مچھلیوں کے غیر قانونی شکار کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کاوشوں سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقراررہے گا بلکہ آنے والے وقتوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :