صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کا گلوبل ویلیج میں پنجاب صنعتی نمائش کا دورہ

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) صوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام جوہر ٹاون گلوبل ویلیج میں پنجاب صنعتی نمائش کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور محمد طاہر وٹو نے انہیں صنعتی نمائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

بلال یاسین نے صنعتی نمائش کے انعقادِ کو حکومت پنجاب کی مقامی صنعت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کاکہا کہ حکومت پنجاب نے صنعتی نمائش میں خوبصورت تقریبات کا انعقادکرکے مقامی صنعتکاروں کیساتھ شہریوں کے دل بھی جیت لیے ہیں۔ بلال یاسین نے مز ید کہا کہ پنجاب صنعتی نمائش کے انعقاد کا مقصد مقامی صنعت کاروں کی حواصلہ افزائی بھی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کی مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ بھی مزید اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی گلوبل ویلیج میں پنجاب کی ثقافت دیکھنے کی بڑی دلچسپی نمائش کو کامیاب بنارہی ہے جو ایک خوش آئندہ بات ہے ۔ یہاں شہریوں کیلئے بھرپور تفریح بھی موجودہے ۔ اس موقع پر بلال یاسین نے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی جنہوں نے نمائش کے بہترین انتظامات کے ساتھ شہریوں کو بھرپور انٹرٹینمنٹ کا موقع فراہم کیا۔