ژ*تھانہ سبزی منڈی کیس، پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کیخلاف سماعت کل ہوگی

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

_ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے کی سماعت کل منگل 29اپریل کوہوگی عدالت پہلے ہی ضمانت منظورکرچکی ہے۔

(جاری ہے)

26نومبر احتجاج کیس میں درج مقدمے میں شہریار آفریدی کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :