شاہپور صدر پولیس کی جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 7 ملزمان گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 19:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) تھانہ شاہ پور صدر پولیس سرگودھا نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 6 اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شاہ پور صدر اسد حیات بھوانہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں ساجد، رمضان ، ظفر، ناصر ، ریحان ، ماجد اور فیصل کو گرفتارکر کے داؤ پر لگے ہزاروں روپے برآمد کر لیے، اسی طرح منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم عمران کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے شراب 50 لیٹر برآمد کر لی گئ ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں گرفتار ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :