ةجمال الدین عرف جمو خروٹی کو سیاسی تنظیمی وسماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اے این پی

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں جمال الدین عرف جمو خروٹی کو انہیں سیاسی تنظیمی وسماجی خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی کل وقتی سیاسی کارکن کی حیثیت سے ژوب میں فخر افغان باچاخان خان عبدالولی خان رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کے افکار کو وسعت دینے امن ترقی خوشحالی کے قیام کے لئے کی گئی جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پر چم تلے ہمہ وقت مصروف العمل رہے ایک خوددار اور مخلص سیاسی کارکن تھے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود وہ اے این پی کے وسیع النظر قوم پرست مترقی وطن دوست سیاست سے جڑے رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے ان کی وفات سے اے این پی ژوب ایک مخلص کارکن سے محروم ہوئی بیان میں جمال الدین عرف جمو خروٹی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعاکی گئیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع ژوب کے فعال رکن جمال الدین عرف جمو خروٹی گزشتہ روز انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی رہنماں اور علاقہ مکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نقیب افغان ضلعی جنرل سیکرٹری نزیر افغان میروایس خان عسکر خان یونٹ کے صدر سید نور مندوخیل یونٹ جنرل سیکرٹری ثنا اللہ غلام جان حبیب خان میونسپل کمیٹی کونسلر غفور خروٹی اور پارٹی کارکنوں نے شہید عسکر خان یونٹ کے نائب صدر اول مرحوم جمال الدین عرف جمو خروٹی کے نماز جنازہ میں شریک رہے اور ان کی قبر پر سرخ پرچم اور پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی ژوب میں جاری ہے۔