پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب

پیر 28 اپریل 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) لاہور سینٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 160 افسران و اہلکاروں کو 32 لاکھ روپے کے کیش انعامات، تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش ایوارڈ، تعریفی اسناد سے نوازا گیا، انعامات حاصل کرنے والوں میں 1 سب انسپکٹر، 7 اے ایس آئیز، 33 ہیڈ کانسٹیبلز، 119 کانسٹیبلز کانسٹیبلز شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں،شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :