
سلمان خان سے بریک اپ نے ایشوریا رائے کو کئی سپر ہٹ فلموں سے محروم کردیا
شاہ رخ خان کی فلم چلتے چلتے میں رانی مکھرجی سے پہلے ایشوریا کو کاسٹ کیا گیا تھا
پیر 28 اپریل 2025 12:01

(جاری ہے)
حال ہی میں ہدایتکار عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کا آغاز ایشوریا کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کی پہلی جھلک ایک گانے کی شوٹنگ سے ہوئی، وہی گانا جس میں ٹرک پر پریم نگریا لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر محض ایک دن کی شوٹنگ کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ وجوہات کچھ ایسی بنیں کہ ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو فلم میں شامل کرلیا گیا۔عزیز مرزا نے رانی کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریا چوپڑا کا کردار دل سے نبھایا اور ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر ایشوریا کو فلم سے نکالا کیوں گیا عزیز مرزا نے اگرچہ اس پر کھل کر کچھ نہ کہا، مگر انڈسٹری میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ایشوریا اور سلمان خان کے ذاتی تعلقات میں چلنے والے تنازعات نے اس تبدیلی میں بڑا کردار ادا کیا۔خود ایشوریا نے بھی ایک مشہور شو رینڈے وز ود سمی گریوال میں یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں ایک کے بعد ایک فلم سے نکالا جا رہا تھا، مگر انہیں کبھی بھی کھل کر اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ان کا درد لفظوں میں چھلک آیا تھا کہ یہ سب کچھ ان کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا۔اگرچہ چلتے چلتے میں ایشوریا کا سفر ادھورا رہا، لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی بعد میں سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم دیوداس میں جلوہ گر ہوئی، جہاں ان دونوں نے تاریخ رقم کی۔ ناظرین کو یہ جوڑی آخری مرتبہ 2016 میں کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک مختصر مگر یادگار کردار میں دکھائی دی۔ایشوریا رائے بچن آج بھی اپنی چمک دمک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ منی رتنم کی فلم پونئین سلون: 2 میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.