اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، عمرعبداللہ

بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے،بیان

پیر 28 اپریل 2025 13:11

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔