وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ اورہسپتالوں میں ہڑتال، سیکرٹری صحت کا بڑاایکشن بدنظمی پرگرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین سمیت 2 ڈاکٹرز معطل

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی،ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 12:16

وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ اورہسپتالوں میں ہڑتال، سیکرٹری صحت کا بڑاایکشن ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کرنے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے صحت کا بڑا ایکشن، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین سمیت دو ڈاکٹرز کو معطل اور ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ہڑتال کے باعث تمام ڈاکٹر، نرسز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔، چھٹیاں منسوخ ہونے پر آج تمام ڈاکٹرز، نرسز و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا۔ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان حسیب کو سروسز ہسپتال سے پیڈا ایکٹ اور چلڈرن ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احمد یار کو بھی معطل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ہسپتالوں سے غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری بندکرنے کاحکم بھی دیا۔ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل ڈاکٹر احمد یار پر ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر بھی برطرف کر دئیے گئے ہیں ان پر او پی ڈی بندش کا الزام ہے۔

معطل ڈاکٹرز کو فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا تھاکہ بغیراطلاع غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹر زکے واپس متعلقہ ہسپتال رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی۔ محکمے نے ہسپتالوں سے بغیر اجازت غیر حاضر ہونے والے ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری علاج گاہوں کو ٹھیکے پر دینے کے معاملے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری رہا تھا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر کا ٹائم دے رکھاتھا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہسپتالوں کے آﺅٹ دوڑ میں ہڑتال کرنے کابھی اعلان کیا تھا۔